سکی کناری ڈیم،بالا کورٹ اور مانسہرہ کے طلبہ کےلئے وظائف کااعلان
ولید بن مشتاق
بالا کوٹ: سکی کناری ڈیم،بالا کورٹ اور مانسہرہ کے طلبہ کےلئے وظائف کااعلان ،سکی کناری ہائیڈرو پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے تحصیل بالاکوٹ اورمانسہرہ کے ہونہاراور غریب طلبا کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا گیا۔
سکی کناری ہائیدرو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے طلبا کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی وظائف کے لیے 15 روز تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
سکی کناری تعلیمی وظائف میں متاثرین سکی کناری ڈیم کے بچوں کو پہلی ترجیح دی جا ئے گی ، اس کے بعد تحصیل بالاکوٹ کے طلبا کو ترجیح ہوگی۔
اگر طلبا کی تعداد کم ہوئی تو بعد ازاں ضلع مانسہرہ کے رہائشی طلبا کووظائف ملیں گے۔ یہ وظائف 4 کیٹیگریز میں دیے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/veeeeedi/status/1686402227387125760?t=-p-HwAH347pVhEEJNH1ZTw&s=19
جن میں انٹر کے بعد چار سالہ انجینیرنگ ڈگری، پانچ سالہ ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس ، چائینیز زبان کے شارٹ کورس اور ٹیوٹا کے شارٹ کورسز شامل ہیں۔
انجنیرنگ کے طلبا کو ماہانہ 40 ہزار، میڈیکل کے طلبا کو 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جائے،تمام وظائف خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہونگے اور ان طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے جو حصول تعلیم میں مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
ایسے طلبا جو انٹر کے رزلٹ کے انتظار میں ہیں وہ بھی کالج سے ہوپ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
Comments are closed.