شہزادہ ولیم نے سڑک پر شہریوں کو برگر پیش کرکے حیران کردیا
فوٹو: فائل
لندن :برطانوی شہزادہ ولیم نے جنوبی لندن کی سڑک پر شہریوں کو برگر پیش کرکے حیران کردیا۔
برطانوی شہزادہ ولیم نے سڑک پر بنے برگر سٹال پر عام شہریوں کو برگر پیش کئے، شہری شہزادے کو برگر تھماتا دیکھ کر دنگ رہ گئے، کچھ نے تو فرط جذبات سے چیخنا شروع کر دیا ۔
خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کو 2022 میں انعام حاصل کر نیوالی مشہور یوٹیوب چینل کی ٹیم نے ارتھ شاٹ برگر بنانے، پکانے اور تقسیم کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔
شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی آلودگی اور خالص غذاؤں کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے بائیو ڈی گریڈ ایبل (Bio De-Gradeable) باکس میں برطانوی شہریوں کو برگر پیش کیے۔
اس موقع پر شہزادہ ولیم نے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی اور آرگینک فوڈ کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔
Comments are closed.