لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آنے کی ویڈیو
فوٹو: اسکرین گریب
کولمبو: لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے سانپ گراونڈ میں گھس آیا۔
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا جس کے باعث کھیل کافی دیر تک رکا رہا ۔
کولمبو میں پیر کو گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے مابین میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک لمبے بلیک ممباسا سانپ کو گراونڈ میں رینگتے ہوئے دیکھا گیا۔
Hello, stranger. Where is your accreditation card? 🐍
Even the Sri Lankan wildlife can't resist the action at the LPL! 🏏#LPL2023 #LiveTheAction pic.twitter.com/R9Fa5k1D3p
— LPL – Lanka Premier League (@LPLT20) July 31, 2023
سانپ آتا دیکھ کر امپائرز نے کھیل کو روک دیا اور پھر کوشش کرکے سانپ کو گراونڈ بدر کیا گیا لیکن وہ گال ٹائٹنز کے ڈگ آؤٹ میں داخل ہوگیا۔
بات یہیں ختم نہ ہوئی بلکہ لیگ انتظامیہ کو ریسکیو اور وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر سانپ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنا پڑا۔
ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک نے اس واقعے پر ٹویٹ کیا کہ “ناگن واپس آگئی ہے۔” انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم پر بھی تنقید کی جو وکٹیں لینے کے بعد “ناگن” ڈانس کرتی ہے۔
Comments are closed.