راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
فائل:فوٹو
راولپنڈی :ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ،مجموعی کامیابی میں طالبات طلبہ پر بازی لے گئیں ۔
راولپنڈی بورڈ زیر اہتمام میٹرک امتحان میں کل 115541 امیدوار شریک ہوئے 58457 طلبہ 57089 طالبات شامل تھیں۔
کل 89184 پاس 26173 فیل ہوگئے۔ 1056 غیر حاضر ہوئے مجموعی کامیابی تناسب 77.2 فیصد رہا ۔طلبات کی کامیابی تناسب 83.11 جبکہ بوائز کا تناسب 71.42 رہا۔
کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد فاروقی کاکہناہے کہ اب ضمنی امتحانات 15 ستمبر سے ہوں گے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری اور ایس ایم ایس سروس سے بھی بتائے جارہے ہیں ۔
Comments are closed.