خدا کے واسطے بچوں پر ظلم کرنا، مشقت کروانا بند کریں،سجل علی

45 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: اداکارہ سجل علی بھی بچوں سے جبری مشقت اور ان پر ظلم کے خلاف بول پڑیں۔اداکارہ نے کہاکہ بچوں پرظلم کے زیادہ سے زیادہ کیسز رپورٹ کریں تاکہ ظالموں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کے واسطے بچوں پر ظلم کرنا، مشقت کروانا بند کریں۔ ہم سب کو مل کر بچوں سے مشقت کروانے اور ان پر ظلم کرنے کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے تاکہ آواز ذمہ داروں تک پہنچے اور ایکشن لیا جاسکے۔

سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ آپ گھرکے اندر یا باہر کہیں بھی کسی بچے کو مشقت کرتے دیکھیں تو فوری طور پر متعلقہ ادارے کورپورٹ کریں۔ بچوں پرظلم کے زیادہ سے زیادہ کیسز رپورٹ کریں تاکہ ظالموں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

چند روز قبل سول جج اسلام ا?باد کی اہلیہ نے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

Comments are closed.