منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
فوٹو:فائل
واشنگٹن:منی پور کے انسانیت سوز واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر مودی سرکار پر عالمی میڈیا کی شدید لعن طعن اور کڑی تنقید،امریکی محکمہ خارجہ نے بھی واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دے دیا۔
چار مئی کو منی پور میں کوکی قبیلے کی دو خواتین کے اہل خانہ کو انتہا پسند ہندووٴں نے زندہ جلا ڈالااوردونوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سر عام برہنہ پریڈ بھی کروائی۔
برہنہ مارچ کے دوران انتہا پسند ہندو مرد اور خواتین خواتین کو مارتے، پیٹتے اور نوچتے رہے مگرڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس اور مودی سرکار با اثر انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار زیادتی اور اہل خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کا حصہ تھے ،انسانیت سوز واقعہ ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا۔
انیس جولائی کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام برپاہوگیا،مودی سرکار پر عالمی میڈیا کی شدید لعن طعن اور کڑی تنقیدجاری ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دے دیا،امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
Comments are closed.