شہزادہ ہیری اور میگھن نے پڑوسی کو ناراض کردیا
فائل فوٹو
مونٹیسیٹو:برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل نے مبینہ طور پر مونٹیسیٹو میں ایک بوڑھے پڑوسی کو ناراض کردیا۔
ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس کے ایک پڑوسی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بطور پڑوسی شاہی جوڑے سے قریب ہونے کی کوشش کی تو اُنہوں نے مجھے بے دردی سے روک دیا۔
2020ء میں جب شہزادہ ہیری اور میگھن برطانیہ سے امریکا منتقل ہوئے تو اس وقت سے امریکی بحریہ کے ایک سینئر فرینک میک گینٹی ان کے پڑوسی ہیں۔
فرینک میک گینٹی نے مقامی اخبار مونٹیسیٹو جرنل کو بتایا کہ ہیری اور میگھن پرانی میک کارمک پراپرٹی میں رہتے ہیں اور میں ایک سی ڈی پر فلمیں لے کر ان کے گیٹ پر گیا لیکن انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔
اُنہوں نے بتایا کہ گیٹ پر موجود شخص نے مجھے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا اور کہا کہ ’وہ یہ فلم نہیں لے گا کیونکہ شاہی جوڑے کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘، میں تو ان کے لیے یہ سب کچھ صرف بطور پڑوسی کر رہا تھا۔
فرینک میک گینٹی نے کہا کہ اگر ہیری اور میگھن کو دلچسپی ہوتی تو میرے پاس ان کے لیے بہت ساری معلومات تھیں۔
Comments are closed.