پاکستان نے بھارت کو فائنل میں128  رنز سے ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

49 / 100

فوٹو: پی سی بی

کولمبو: پاکستان نے بھارت کو فائنل میں128  رنز سے ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا، بھارتی ٹیم پاکستان کے353 رنز کے تعاقب میں 224 رنز پر آؤٹ ہو گئی.

بھارت کے25 اوررز میں 158 رنز 5 آوٹ ہو گئے تھے پھر وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں، ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں شروع سے آخر تک پاکستان کا پلڑا بھاری رہا.

سدھارسن 29 جوز 11، ابھیشک 61 یش دھل 39، سندھو 11 دھریو 9، ریان پراگ 14، رانا 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوئی انڈین پاکستانی باولنگ کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا.

پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 3، مہران ممتاز نے 2، ارشد اقبال 2 محمد وسیم اور مبصر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

کولمبو: پاکستان کے353 رنز کے تعاقب میں بھارت کے15 اوررز میں 102 رنز 2 آوٹ، ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں اب تک پاکستان کا پلڑا بھاری ہے.

سدھارسن 29 اور جوز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ابھیشک 50 اور ی دھل 5 رنز بنا کر وکت پر موجود ہیں.

پاکستان شاہینوں نے شاندار بیٹنگ کی، طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان نے 65 اور صائم ایوب نے 59 رنز بنائے.

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے شروع سے آخر تک دباؤ برقرار رکھا.

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان یش دُھل نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، صائم 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو 22 ویں اوور کی پہلی گیند پر رن آؤٹ کر دیا۔

عمیر یوسف کو ریان پراگ نے آؤٹ کیا، جب کہ اگلی ہی گیند پر پراگ نے نئے آنے والے بلے باز قاسم اکرم کو آؤٹ کردیا۔ اس کے فوراً بعد محمد حارث کو بھی نشات سندھو نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد طیب طاہر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مبصر خان نے بھی 35 رنز اسکور کیے۔ پاکستان شاہینز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے فائنل کی ٹیم میں کپتان محمد حارث سمیت صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم ، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز ، ارشد اقبال اور صفیان مقیم شامل ہیں. 

پاکستان شاہینز اور بھارت اے کی ٹیمیں آج فائنل کیلئے آر پریماداسا سٹیڈیم ، کولمبو میں مدمقابل ہیں ، قومی ٹیم نوجوان کھلاڑی محمد حارث کی قیادت میں میدان میں اتری ہے۔

اس میچ میں بھارت کی قیادت یش دھول کررہے ہیں پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھارت کو شکست دینا چاہتے ہیں، ساری ٹیمیں یہاں فتح کے لئے آئی ہیں لیکن ہماری ٹیم کی نظریں فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر مرکوز ہیں۔

Comments are closed.