دو ماہ تک سمندر میں بھٹکنے والے آسٹریلوی ملاح اور اس کے کتے کو ریسکیوکرلیاگیا

45 / 100

فائل:فوٹو

سڈنی: میکسیکو کے ماہی گیروں کی ایک کشتی نے لگ بھگ دو ماہ تک سمندر میں بھٹکنے والے آسٹریلوی ملاح اور اس کے کتے کو بازیاب کرالیا ہے جو اس وقت بین الاقوامی سمندری حدود میں جا پہنچے تھے۔ دونوں مچھلیوں کے کچے گوشت اوربارش کے جمع شدہ پانی پر زندہ تھے۔

54 سالہ ملاح ٹموتھی لِنڈسے شیڈوک سڈنی میں رہتے ہیں جو اپنے پالتو کتے ’بیلا‘ کے ساتھ ایک ہموار بادبانی کشتی میں سوار تھے جسے ’کیٹاماران‘ کہا جاتا ہے۔ میکسیکو کی ٹیونا پکڑنے والی کشتی کے مالک نے بتایا کہ آسٹریلوی شخص اور اس کے کتے کو خشکی سے 1900 کلومیٹر دور دیکھا گیا۔ اس وقت وہ بین الاقوامی سمندری حدود میں پہنچ چکے تھے۔

میکسیکو کی کمپنی کے مطابق آسٹریلوی ملاح اور اس کا ساتھی کتا دونوں ہی بہت بری حالت میں تھے۔ دونوں مچھلیوں کے کچے گوشت اوربارش کے جمع شدہ پانی پر زندہ تھے۔

میکسیکو کی کمپنی کاکہناہے کہ ان کی کشتی طوفان کے بعد راہ بھٹک چکی تھی اور وہ بہت ہی نڈھال بھی تھے۔ سب سے بڑھ کر طوفان کی وجہ سے ان کی کشتی شکستہ حالت میں تھی۔ کشتی کا برقی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا اور وہ سمت دیکھنے اور آگے بڑھنے سے قاصر تھے۔

کشتی کے عملے نے ٹموتھی اور اس کے کتے کو غذا، ادویہ، پانی اور دیگر اشیا فراہم کیں۔ لیکن اب بھی کمپنی کی جانب سے دیگرتفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Comments are closed.