عراق میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے سویڈش سفارت خانے کو آگ لگا دی
فائل:فوٹو
بغداد: عراق میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج میں مظاہرین نے سویڈش سفارت خانے کو آگ لگا دی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بغداد میں مظاہرین نے سوئیڈش سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ دیواریں پھلانگ کر سفارت خانے کے اندر پہنچ گئے۔ مظاہرین نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد سوئیڈن کے سفارتخانے کو آگ لگا دی۔
BREAKING: Storming of Sweden's embassy in Baghdadpic.twitter.com/XsP2WZ2G5V
— The Spectator Index (@spectatorindex) July 20, 2023
سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حملے سفارت خانے کا عملہ محفوظ رہا۔ بیان میں عراقی حکومت سے سفارتخانوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عید الاضحیٰ کے روز عراقی نژاد ملعون پناہ گزین نے مسجد کے سامنے قرآن پاک نذر آتش کردیا تھا جبکہ اسلاموفوبیا کا شکار دیگر افراد نے بھی سوئیڈن میں مزید قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.