پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا

51 / 100

فوٹو: پی سی بی

گال: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا، کھیل کے آخری روز مزید 3 وکٹیں گریں، امام الحق 50 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ ے.

قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، آخری روزجیت کے لیے 83 رنز درکار تھے اور کریز پر امام الحق اور کپتان بابر اعظم موجود تھے۔

بابر اعظم 24 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کا شکار بنے، بعدازاں سعود شکیل 30 اور سرفراز احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے سعود شکیل پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا.

گال میں پہلے ٹیسٹ کےچوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنالیے۔

سری لنکا کے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اورابتدا میں ہی عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 7 اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر48 رنزبنائےہیں ،جیت کیلئے 83 رنز درکار ہیں اور 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

کپتان بابراعظم 6 اور امام الحق 25 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں،سری لنکا کی طرف سے پراباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم کی اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نشان مدوشکا نے 52 اور رمیش مینڈس نے 42 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دنیش چندیمل نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیموتھ کرونا رتنے نے 20 اور کوشال مینڈس نے 18رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابراراحمدنے3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سلمان آغاز نے 2،2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 461 رنز بناکر 149 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

سری لنکا کے 312 رنزکے جواب میں قومی ٹیم نے 461 رنز بنائے، سعود شکیل نے پہلے آغا سلمان کے 177 رنز جوڑے پھر نویں وکٹ پر نسیم شاہ کے ساتھ 94 قیمتی رنز کا اضافہ کیا، وہ 208 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا نے پہلیے اننگزمیں312 اور دوسری میں279 رنز بنائے ہیں جب کو جیت کےلئے نسبتا 131 رنز کاآسان ہدف ملا ہے۔

Comments are closed.