گال ٹیسٹ ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 131 رنز کا ہدف دے دیا

46 / 100

فائل:فوٹو

گال:گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم 279 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، پاکستان کو جیت کے لئے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جنہیں شاہین شاہ ا?فریدی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری تھی، دیموتھ کرونارتنے 20 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آوٴٹ ہوئے تھے جبکہ سری لنکا کا دوسرا کھلاڑی 79 کے مجموعے پر آوٴٹ ہوا تھا، کوشل مینڈس کو 18 رنز پر نعمان علی نے آوٴٹ کیا تھا۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ 91 رنز پر گری تھی، اینجلو میتھیوز 7 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آوٴٹ ہوئے، میزبان ٹیم کے چوتھے کھلاڑی 99 رنز پر آوٴٹ ہوئے، نشان مدوشکا 52 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تھے، انہیں بھی نعمان علی نے آوٴٹ کیا تھا۔

ہوم ٹیم کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری تھی، دنیش چندیمل کو 28 رنز پر آغا سلمان نے ا?وٴٹ کیا، سری لنکا کی چھٹی وکٹ 175 گری، سدیرا سماراوکرما کو آغا سلمان نے 11 رنز پر آوٴٹ کیا، رمیش مینڈس کی صورت میں میزبان ٹیم کی ساتویں وکٹ گری، جن کو ابرار احمد نے 42 رنز پر آوٴٹ کیا۔

سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا نے 8 رنز کے ساتھ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

قبل ازیں پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 461 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو ہوم ٹیم پر 149 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

سعود شکیل اور آغا سلمان کے درمیان 218 گیندوں پر 177 رنز کی زبردست شراکت قائم ہوئی جس نے میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔

سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور اس کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں تاریخ بھی رقم کر دی۔سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، پراباتھ جیسوریا نے تین کھلاڑیوں کو ا?وٴٹ کیا جبکہ کسون رجیتھا اور وشوا فرنینڈو نے ایک ایک بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ ابتدا میں جلد وکٹیں گنوانے کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں بورڈ پر 312 کا ٹوٹل سجایا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیرا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

Comments are closed.