ہائیکنگ ٹریک ٹریل 3 پر لڑکی سے زیادتی، لڑکے کو پھنسانے کیلئے ناٹک کیا گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: مارگلہ ہلز ہائیکنگ ٹریک ٹریل 3 پر لڑکی سے زیادتی، لڑکے کو پھنسانے کیلئے ناٹک کیا گیا، نامزد ملزم تعمان سے اس کے ساتھی نے بدلہ لینے کےلئے ریپ کیس کا ناٹک کیا۔
پولیس کے مطابق اجرتی گروہ نے بھتہ لینے کےلئے اپنے ڈرامہ کو عملی شکل دی لیکن تفتیش کے دوران لڑکی نے پول کھول دیا، نامزدملزم نعمان کا اپنے ساتھی انور سےجھگڑا ہواجس نے بدلہ لینے کیلیے ایک گروہ کو اجرت پر لے کر بڑی واردات ڈال دی۔
اس اجرتی گروہ میں صائمہ،ڈاکٹر سدرہ اسماعیل دوجعلی صحافی،شکیل اورمنظورشامل تھے، جعلی پولیس افسرکا کردار بھی تخلیق کیا گیا۔ انور نے نعمان پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے کیلیے راولپنڈی کی رہائشی صائمہ نامی لڑکی سے رابطہ کیا۔
پنڈی کی صائمہ نے شیخوپورہ کی رہائشی سدرہ سے رابطہ کر کے نعمان کے ساتھ ریپ کا ڈرامہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اسکرپٹ کے مطابق سدرہ نے ملزم کو ٹریل تک لے کر ریپ کا ڈرامہ رچانا اور گروہ کے باقی ارکان نے موقع پر پہنچ کر ویڈیو بنا نا تھی۔
گروہ نے ویڈیوز بنا کر ملزم اور اس کی فیملی کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنا تھا۔سدرہ ملزم کے ساتھ ٹریل تھری پرملاقات کی لیکن اس کے ساتھی موقع پر نہ پہنچ سکے.
سدرہ کافی انتظار کے بعد ملزم کے ساتھ واپس راولپنڈی چلی گئی۔ اس کے باوجود تھانہ میں ایف آئی آر کروائی اور واپس شیخوپورہ چلی گئی۔
پولیس نے ریپ کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی، پھرلڑکی کو تھانہ طلب کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔۔ لڑکی نے سارے اسکرپٹ بے نقاب کردیا۔ یہ بھی بتا دیا کہ یہ گروہ لوگوں کو ایسے ملوث کرکے بھتہ وصول کرتا ہے۔
پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا سدرہ کے خلاف شیخوپورہ اور مرید کے میں دو مقدمات بھی درج ہیں۔۔ گروہ کا ایک کارندہ انوارالحق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔
پولیس کی تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات کا بھی امکان ہے۔۔پولیس کی طرف سے اپیل کی گئی ہے حتمی رپورٹ آنے تک شہری افواہوں پر یقین نہ کریں، پولیس کی اپیل ۔۔ یقین دلایا ہے اسلام آباد پولیس ہرشہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔
Comments are closed.