ہندوستان جلے یا ڈوبے، مودی کو بیرونی دوروں سے ہی فرصت نہیں
فائل:فوٹو
آگ لگے بستی میں، مودی اپنی مستی میں،،،ہندوستان جلے یا ڈوبے، مودی کو بیرونی دوروں سے ہی فرصت نہیں۔منی پور میں نسلی فسادات، شمالی ریاستوں میں شدید سیلاب اور مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاجات کو نظر انداز کر کے بیرونی دوروں پر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مودی اس وقت دو روزہ بیرونی دورے پر فرانس موجود ہے، 15 جولائی سے متحدہ عرب امارات کا دورہ شیڈول ہے۔2014 سے اقتدار میں آنے کے بعد مودی اب تک 65 ممالک کے 71 دورے کر چکا ہے ۔گزشتہ دو مہینوں میں مودی نے 6 بیرونی ممالک کے دورے کیے، صرف گزشتہ سال 10 ممالک کے 7 دورے کیے۔
منی پور میں نسلی فسادات، شمالی ریاستوں میں شدید سیلاب اور مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاجات کو نظر انداز کر کے بیرونی دوروں پر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔منی پور میں گزشتہ دو ماہ سے جاری خانہ جنگی کے باعث 350 عبادت گاہیں نذرِ آتش، 150 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہے ۔
طوفانی مون سون بارشوں کے باعث شمالی ریاستوں میں اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں بے گھر ہو چکے۔
بھارتی عوام نے کہاکہ مودی کو باہر کی فکر چھوڑ کر گھر کے حالات پر توجہ دینی چاہیے، مودی کی اندرونی نسلی فسادات، اقلیتوں کے خلاف بڑھتے جرائم اور گہری ہوتی مذہبی تقسیم سے بے اعتنائی کی بنیادی وجہ اکثریتی خوشنودی حاصل کر کے سیاسی و انتخابی فوائد کا حصول ہے۔
Comments are closed.