حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے فی لیٹر تک کمی کردی ہے قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ،نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں9 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253روپے فی لیٹر اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت253.50روپے فی لیٹرہوگئی ہے انہوں نے بتایا کہ 16 جولائی سے 31 جولائی تک کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل واجب تھا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے پندرہ روز کے دوران ایک آئٹم میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسرے آئٹم میں اضافہ ہوا ہے ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا جس آئٹم میں اضافہ ہوا ہے ہم نے اس کو پاکستانی روپے میں بہتری کی وجہ سے کچھ تلافی کرنے کی کوشش کی ہے، پہلی جولائی کو پٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی جو کہ آئی ایم ایف سے طے تھا اس میں مزید کوئی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔

Comments are closed.