امریکی خاتون کی من پسند جیون ساتھی کی تلاش میں مدد پر انوکھی پیش کش

45 / 100

فائل:فوٹو

لاس اینجلس: امریکی خاتون نے مسلسل 5 برس تک تنہائی بھری زندگی گزارنے کے بعد کہا ہے کہ جو بھی ان کے لیے اچھے شریکِ حیات کی تلاش میں مدد کرے گا اسے وہ انعام میں 5 ہزار ڈالردیں گی۔ امریکی خاتون پْرامید ہیں کہ انہیں اپنا شوہر ضرور ملے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایو ٹِلی کولسن ایک ادارہ جاتی وکیل ہیں جو اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں تاہم اب تک کوئی بھی شخص اپنے معیار کے تحت نہیں مل سکا۔

اب انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی بہتر شوہر کی تلاش میں ان کی مدد کرے گا اسے وہ انعام دیں گی کیونکہ وہ خود بھی اس میں ناکام رہی ہیں۔

سب سے پہلے انہوں نے اپنے دوستوں سے یہ بات کہی اور پھر ٹک ٹاک پر بھی اس کا اعلان کیا جہاں ان کے ایک لاکھ سے زائد مداح موجود ہیں۔ وہاں انہوں نے کہا کہ اگر آپ مجھے کسی ایسے شخص سے ملوادیں جس سے میں شادی کرسکوں تو میں آپ کو 5000 ڈالر کا انعام دوں گی۔

یہ پوسٹ لاکھوں کی تعداد میں شیئر ہوئی لیکن اب تک کوئی خاص جواب نہیں مل سکا۔ اِیو نے بتایا کہ لوگ مخلص ہیں اور اب بھی ان کی مدد کررہے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ لوگوں سے ایپس اور دیگرمقامات پر ملاقات رہی ہے لیکن اب بھی انہیں اپنا آئیڈیل نہیں مل سکا۔

ایو ٹِلی کولسن کا اصرار ہے کہ ان کے شوہر کی عمر 27 سے 40 برس تک ہو اور اس کا قد 5 فٹ 11 انچ تک درکار ہے۔ اس میں برطانوی طرز کی حسِ مزاح ہو اور اسے بچوں، کھیلوں اور پالتو جانوروں سے بھی لگاوٴ ہو۔تاہم امریکی خاتون پْرامید ہیں کہ انہیں اپنا شوہر ضرور ملے گا۔

Comments are closed.