پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستانی ایتھلیٹس کا ڈوپ سیکنڈل منظر عام آگیاکھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی روک تھام میں ایتھلیٹکس فیڈریشن ناکام ہوگئی

ذرائع کے مطابق پاکستان کے چار ایتھلیٹس، ایک ویٹ لفٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آئے ۔نیشنل گیمز میں تین گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیاایشا عمران ایشین اتھلیٹکس چیمپئین شپ کیلئے قومی اسکواڈ میں منتخب ہوئی ۔800میٹر گولڈ میڈلسٹ رابعہ عاشق کا بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ نکلا تھا ۔

رابعہ عاشق نے نیشنل گیمز میں دو گولڈ میڈلز جیتے تھیگولڈ میڈلسٹ نعیم اختر اور عزیر رحمن کا بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا آیا۔ ویٹ لفٹنگ میں محمد طاہر بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ والوں میں شامل ہیں۔

مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر اتھلیٹس کو عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا سیف گیمز میں بھی تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے تھے۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے۔

ڈوپنگ معاملات کے باعث پی او اے نے اتھلیٹکس فیڈریشن کی رکنیت معطل کر رکھی ہیپاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن ایک بار پھر پلیئرز کی مانیٹرنگ کرنے میں ناکام رہا۔

Comments are closed.