جعلی انجنیئر اور ڈاکٹر بن کر 15 خواتین سے شادی کرنے والا پکڑا گیا

47 / 100

فوٹو:فائل

بنگلورو :پڑوسی ملک بھارت کی پولیس نے جعلی انجنیئر اور ڈاکٹر بن کر 15 مختلف طلاق یافتہ اور زائد العمر امیر خواتین سے شادی کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیاہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے خواتین کے خود مختار اور امیر ہونے کا فائدہ اٹھایا اور ان سے شادی کرنے کے بعد ان سے ملنا جلنا کم کردیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو کی پولیس نے میسور کی رہائشی خاتون ہیملتا کی فریاد پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکیباز شخص کو بنگلورو سے گرفتار کیا۔

جعلی انجینئر اور ڈاکٹر بن کر امیر خواتین سے شادی کرنے والے شخص کا راز کیسے  فاش ہوا؟ | Daily Mumtaz

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھوکیباز شخص کے خلاف ان کی 45 سالہ سافٹ ویئر انجنیئر اہلیہ ہیملتا نے بلیک میلنگ اور دھوکے دہی کا مقدمہ دائر کیا کہ وہ ان سے 25 لاکھ روپے تک کی رقم بٹور چکا ہے۔

خاتون سے مذکورہ شخص نے رواں برس جنوری میں ریاست آندھرا پردیش میں شادی کی تھی اور خود کو ایک ڈاکٹر بتایا تھا اور اب وہ اہلیہ سے نیا کلینک بنانے کے بہانے پیسے بٹور رہا تھا۔

Comments are closed.