سوشل میڈیا آن لائن لون واپس نہ دے سکنے پر 42 سالہ شخص کی خود کشی
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی:سوشل میڈیا آن لائن لون واپس نہ دے سکنے پر 42 سالہ شخص کی خود کشی، چاکرہ کے 42 سالہ محمد مسعود نے کمپنی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔
اہل خانہ کے مطابق محمد مسعود نے بھروسہ لون کمپنی سے 22 ہزار روپے قرض لے رکھا تھا،کمپنی انتظامیہ شہری کا ڈیٹا لیک کرنے اور گھر کی خواتین کو دھمکیاں دیتے رہے۔
محمد مسعود نامی غریب شہری نے مسلسل دباؤ سے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا،محمد مسعود دو بچوں کا باپ اور گھر واحد کفیل تھا اور اس نے مالی حالات خراب ہونے کے باعث محمد مسعود نے آن لائن کمپنی سے لون لیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق محمد مسعود نے بھروسہ لون کمپنی سے 24 ہزار رقم قرض لیا اور واپس نہ کر سکا، ایزی لون کمپنی ہر ماہ انٹرسٹ ریٹ بڑھاتی رہے اور اب لاکھوں روپے کا مطالبہ کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے محمد مسعود کے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، آن لائن قرض لینے والے شخص نے کمپنی کے دباو پرخودکشی کرلی۔
حکومتی اداروں کی خاموشی، سود خور مافیا سوشل میڈیا پر آن لائن آفرز کے ذریعے غریبوں کی مجبوری سے کھیلنے لگا۔ آن لائن قرض دینے والی کمپنی کی دھمکیوں سے تنگ آئے راولپنڈی کے شہری نے پھندہ لگا کر خودکشی کی۔
سوشل میڈیا پر آن لائن قرض دینے کے پرکشش اشتہار غربت اور مجبوریوں میں گھرے لوگوں کو اپنے چنگل میں پھانسنے لگے،سود کا پہاڑ کھڑا کرنے والی سود خور کمپنی شہری کا ڈیٹا لیک کرنے اور گھر کی خواتین کو دھمکیاں دیتی رہی۔
مرنے والا دو بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا،تھانہ ریس کورس پولیس نے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی،محمد مسعود کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث مالی حالات خراب ہونے پر شوہر نے آن لائن کمپنی سے لون لیا تھا۔۔۔
Comments are closed.