اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا

55 / 100

فوٹو:فائل

گجرات:اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثناء خان کا کہنا ہے کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے، ہم اپنے بیٹے کے لیے ایک ایسا نام چاہتے تھے جو دین داری، بردباری، نرمی، اور دیانت داری کی علامت ہو۔

ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام ' طارق جمیل ' رکھ دیا -

 

ثناء خان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ میری اولاد ہے، ماں بننا زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ میں نے کسی اور کا بچہ اٹھایا ہوا ہے، ماں باپ بننا زندگی بھر کی ذمے داری ہے۔

حال ہی میں ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ثناء خان نے نومبر 2020ء میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

Comments are closed.