پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی
فوٹو: ٹائم ناو فائل
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے کہ کرکٹ ٹیم کو انڈیا کھیلنے کےلئے جانا چایئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کی طرف سے بار بار پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کے موقف کے پیش نظرہائی پروفائل کمیٹی بنائی ہے تاکہ پڑوسی ملک کو پیغام دیا جائے کہ فیصلہ اعلیٰ سطح پر ہوا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلے کےلیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔
ہائی پروفائل کمیٹی کے سربراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جب کہ ارکان میں وفاقی وزراء رانا ثنا اللہ، اعظم نزیرتارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ، طارق فاطمی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اسی طرح قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان ،سیکرٹری خارجہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،اعلامیہ کے مطابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی۔
حتمی سفارشات منظوری کیلئےوزیراعظم کو بھجوائےجائیں گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی امکان نہیں ہے ،دو بڑی حکمران جماعتیں بھارت سے محاذآرائی کے حق میں نہیں ہیں اگر کرکٹ بورڈ خود سے بھی فیصلہ کر دیتا تو حکومت توثیق کردیتی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سے نجم سیٹھی کے آوٹ اور ذکااشرف کے آجانے کے باعث بھی فیصلہ سازی کا عمل حکومت کے پاس آیا ہے ورنہ کرکٹ بورڈ خود یہ فیصلہ کرسکتا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کمیٹی کی حتمی رپورٹ کھیلنے کے حق میں آنے کا ہی امکان ہے۔
Comments are closed.