بابراعظم نے جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا یہ انکار کر دیا
فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا یہ انکار کر دیا انھوں نے لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کیاہے۔
ایس پی ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 30 جولائی سے ہو گا اور ٹورنامنٹ 22 اگست تک جاری رہے گا،بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی کر رہے ہیں۔
لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے اپنی تشہیر کرتی ہیں، کولمبو اسٹرائیکرز کا بھی ایسی ہی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے، بابراعظم نے اس کمپنی کا شرٹ پر لوگو لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے فرنچائز سے کئے گئے معاہدے میں بھی اس بات کو واضح کیا ہے، فرنچائز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی پاکستان نے سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے اور اس کے بعد افغانستان سے آئندہ ماہ تین ون انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں۔
بابراعظم کولمبوقومی ڈیوٹی کے باعث اسٹرائیکرز کو مکمل طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
Comments are closed.