دو مشہور ڈراموں میں آفر کے باوجود کام نہ کرسکنے کا تاحال افسوس ہے ،جنت مرزا

45 / 100

فوٹو:فائل

لاہور:پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کا کہنا ہے کہ دو مشہور ڈراموں "پری زاد” اور "ہم کہاں کے سچے تھے” میں آفر ہونے کے باوجود کردار نہ کر سکنے پر آج بھی افسوس ہے۔تاہم مداح اب مجھے جلد ڈراموں میں کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

نجی ٹی شو میں اداکارہ جنت مرزا نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈرامہ "ہم کہاں کے سچے تھے” میں کبریٰ خان اور "پری زاد” میں اشنا شاہ کے کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن اس وقت میں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو آڈیشن کے لیے پاکستان آنا پڑے گا، لیکن میں نہیں آئی جس کا اب افسوس ہے کہ کاش میں پاکستان میں ہوتی۔

جنت مرزا نے کہا کبریٰ خان اور اشنا شاہ دونوں اس شعبے میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں اور دونوں ڈرامے بہت اچھے تھے لیکن اگر میں کوشش کرتی تو شاید ناظرین کو میری اداکاری بھی پسند آتی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس مختلف ڈراموں کے کچھ سکرپٹس موجود ہیں جنہیں فائنل کرنے والی ہوں، مداح جلد ڈراموں میں کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

Comments are closed.