ایک شخص رشتے کیلئے 3 سال تک تنگ کرتا رہا، کبریٰ خان
فوٹو:فائل
لاہور: معروف خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص انہیں رشتے کیلئے خاندان سمیت 3 سال تک تنگ کرتا رہا۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا ایک شخص نے چند سال قبل مجھے واٹس ایپ میسج کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتا ہے اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتا ہے، میں نے انکار کرتے ہوئے اس شخص کا نمبر بلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے ایک مہینے بعد ایک نئے نمبر سے دوبارہ رابطہ کیا اور پھر 3 سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔اس دوران اس آدمی کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسج بھیجتے رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا، یہ بات میری ٹیم بھی جانتی ہے۔
Comments are closed.