نامور ٹی وی اداکار شکیل احمدانتقال کر گئے
فوٹو:فائل
کراچی:ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار شکیل احمد 85 برس کی عمر میں کراچی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
اداکار شکیل احمد کا اصل نام یوسف کمال تھا جنہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اداکار شکیل اپنی بے عیب اداکاری کے لیے مشہور تھے، انہوں نے مختلف ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے یادگار کرداروں کے سبب بےپناہ شہرت حاصل کی۔
1938 میں بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے شکیل احمد کے خاندان نے 1938 میں ہی پاکستان ہجرت کرلی تھی۔
انہوں نے 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہونہار‘ سے بڑے پردے پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے لیجینڈ اداکار وحید مراد کے ساتھ اداکری کے جوہر دکھائے۔
تاہم انہوں نے اصل شہرت ٹی وی اسکرین پر کام کرکے حاصل کی جہاں انہوں نے انکل عرفی (1972)، ان کہی (1982) اور آنگن ٹیڑھا (1984) سمیت کئی معروف ڈراموں میں لازاوال کردار ادا کیے۔
انہیں 2015 میں اس وقت کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ستارہِ امتیاز سے نوازا تھا۔
Comments are closed.