پاکستان حج رضاکار گروپ مکہ مکرمہ میں مختلف پراجیکٹس میں سرگرم عمل

55 / 100

فوٹو: پی ایچ وی

جدہ: پاکستان حج رضاکار گروپ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل ایک رضاکار گروپ ہے جو ہر سال دورانِ حج منٰی، عزیزیہ اور حرم میں حجاج کرام کو مدد اور راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

پاکستان حج رضاکار گروپ مکہ مکرمہ میں مختلف پراجیکٹس میں سرگرم عمل ہے ،اس سال بھی گروپ کے 1400 رضاکار مکہ مکرمہ میں مختلف پراجیکٹس پر خدمات مہیا کر رہے ہیں.

ان میں یکم ذوالقعدہ سے چار ذوالحجہ تک حج تربیتی ورکشاپس، نو ذوالحجہ سے بارہ ذوالحجہ تک منی میں حجاج کو راستہ بتانا، ضرورتمند حجاج کی وہیل چیئر کے ذریعہ مدد کرنا، ہسپتال میں داخل حجاج کو طوافِ زیارہ کروانا اور بارہ ذوالحجہ کو عزیزیہ بلڈنگز کی طرف راہنمائی شامل ہیں۔

طوافِ زیارہ پروجیکٹ میں شدید علیل حاجی کو ایک وہیل چیئر اور دو رضاکاروں کی ذریعہ انکے دو اہم مناسکِ حج "طوافِ زیارہ اور سعی” کروائے جاتے ہیں۔

گروپ کے رضاکار یہ تمام خدمات کسی بھی طرح کا معاوضہ حاصل کیے بغیر سعودی وزارتِ حج اور پاکستان حج مشن کے تعاون سے مملکت کے قوانین کے تحت محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.