شوبز ستاروں کی جانب سے مداحوں کو دلی عید مبارک ، تصاویر شیئر کردیں

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی بھرپور طریقے سے عید الاضحیٰ منائی اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دلی عید مبارک بھی دی۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر زرد رنگ کے کپڑے پہنے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دیتے ہوئے مداحوں کو ایسا لباس پہننے کی ترغیب بھی دی۔

پاکستان میں آج بروز جمعرات عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے؛ فوٹو: سوشل میڈیا

 

اس کے برعکس حرا مانی نے زرا انوکھے انداز سے سوشل میڈیا پر عید کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں حرا مانی کے ساتھ ان کا سفید رنگ کا بکرا بھی ہے۔ حسن اتفاق کہ حرا بھی اسی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ کلر میچ کر رہا ہے ناں۔۔۔ جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور بکرے کو زبح کرنے کی ٹپس بھی دے ڈالیں۔

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف، ماریہ واسطی اور دیگر نے پی ٹی وی کے لیے خصوصی عید پیغام ریکارڈ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پی ٹی وی کے لیے عید کا پیغام ریکارڈ کروانے والوں میں شہود علوی اور سعود بھی شامل ہیں۔

اداکاروں اور اداکاراؤں کے عید پر خصوصی پیغام کو پی ٹی وی ہوم نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیے جسے مداحوں نے سراہا۔

ہمایوں سعید بھی کسی سے پیچھے نہ رہے کہ سفید شلوار قمیص پہنے کی عید کی فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انھوں نے سیاہ چشمہ بھی پہنا ہوا ہے۔

Comments are closed.