کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا، پاکستان کا احمدآباد میں کھیلنے سے انکار

52 / 100

فوٹو: آئی سی سی

اسلام آباد: کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا، پاکستان کا احمدآباد میں کھیلنے سے انکار، پاک بھارت پہلا ٹاکرا ہی احمدآباد میں رکھا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کیا ہے.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا.

آئی سی سی شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ٹکرائیں گے، پاکستان ٹیم 6 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو کوالیفائرز کیخلاف میچ کھیلے گی۔

پاکستان کا 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 12 نومبر کو انگینڈ سے ٹکرائے گی۔

https://twitter.com/AKAADIL01/status/1673595902265630720?t=G92iKzI3iDpGsBlwSGFHZw&s=19

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے تاہم پی سی بی نے کہا تھا کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچی تو احمد آباد میں میچ کھیلے گی.

Comments are closed.