آبدوز کی تیاری میں پرانا مواد استعمال کیا گیا تھا،برطانوی تاجر کاانکشاف

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

لندن: برطانوی تاجر کرس براوٴن نے ٹائٹن آبدوز میں اپنے طے شدہ سفر کو عین موقع پر منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ اس آبدوز کی تیاری میں پرانا مواد استعمال کیا گیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ برطانوی بزنس مین کرس براؤن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹائٹن آبدوز میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن آخری لمحات میں اپنا ارادہ تبدیل کردیا گیا تھا۔

کرس براؤن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس آبدوز کی تیاری میں پرانا مواد استعمال کیا گیا تھا اور جب یہ پتہ چلا کہ آبدوز کو کمپیوٹر گیم کھیلنے والے کنٹرولرز سے چلایا جائے گا تو انھوں نے اپنا سفر منسوخ کردیا۔

برطانوی تاجر نے بتایا کہ آبدوز کے بارے میں مزید معلومات جمع کیں تو پتہ چلا کہ اس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور معیار بہتر نہیں۔

خیال رہے کہ آبدوز میں خامی سے متعلق کمپنی کے ایک ڈائریکٹر نے بھی 2018 میں اپنی رپورٹ میں سوالات اْٹھائے تھے جس پر کمپنی نے الٹا اسی ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا تھا۔

مذکورہ آبدوز میں ماضی میں 4 بار سفر کرنے والے ایک مسافر نے بھی بتایا تھا کہ چاروں بار سمندر کی تہہ میں جانے کے بعد آبدوز کا سطح سمندر پر موجود جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور آبدوز کو واپس آنا پڑا تھا۔

تاہم مائیک ریس نے آبدوز اور اس کے عملے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ گہرے پانی کو سمجھتے ہیں۔ آبدوز کو نہیں۔

Comments are closed.