ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

52 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

واشنگٹن: بحریہ اوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے لاپتا آبدوز کا ملبہ ملنا شروع ہوگیا ہے جبکہ ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ٹائمز کے مطابق ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ آبدوز کمپنی اوشن گیٹ نے مسافروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اوشن گیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ لاپتا ہونے والی ٹاٹئن آبدوز کے تمام مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے، ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی۔

اس سے قبل امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ بحراوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر لاپتا آبدوز کا ہوسکتا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے کے آثار ریموٹ کنٹرول گاڑی کی مدد سے دریافت ہوئے ہیں، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔

لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی جو اپنے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے آبدوز کا سراغ لگانے اور اْس میں سوار پانچ افراد کو زندہ بچانے کے لیے کوشاں تھی۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون اتوار کے روز یو فاوٴنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

Comments are closed.