کرسیٹانو رونالڈو گنیز ورلڈ ریکارڈکی صف میں شامل ہوگئے
فوٹو:سوشل میڈیا
ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے 200 واں بین الااقوامی میچ کھیلنے کے ساتھ ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ اسٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کی اور سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
رونالڈو کا ملک کی طرف سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا۔ اسٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔
https://twitter.com/btsportfootball/status/1671232685170204672?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1671232685170204672%7Ctwgr%5Ef62274173f769ce2b18a8fd93a7e304aeab142d3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2501184%2F16
کرسیٹیانو رونالڈو نے کہا کہ ”میں یہاں اسوقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتحیاب کرسکتا ہوں،۔
اسٹار فٹبالر نے مزید کہا کہ میں یہاں آنا (مطلب ٹیم کیلئے کھیلنا) کبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہوتا ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں“۔
سعودی کلب النصر کے فٹبالر آج تک 200 کھیلوں میں پرتگال کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 122 گولز کر رکھے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ رونالڈو نے 2003 میں 18 سال کی عمر میں پرتگال کیلئے ڈیبیو کیا تھا۔ اس نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ 2016 کی یورپی چیمپئن شپ جیتی تھی۔
رونالڈو اِن دنوں سعودی کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ اس معاہدے کے بعد کئی نامور فٹبالرز نے بھی سعودی کلبز کا رخ کیا ہے۔
Comments are closed.