رمیض راجہ کو اسٹمپ کرنے والے نجم سیٹھی ذکااشرف کے ہاتھوں کلین بولڈ
فوٹو: فائل
لاہور: رمیض راجہ کو اسٹمپ کرنے والے نجم سیٹھی ذکااشرف کے ہاتھوں کلین بولڈ ، حکمران جماعتوں کے مفادات کا نذلہ سربراہ پی سی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیھٹی پہ آگرا، پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفاٸی کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت کی طرف سےپاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کے معاملہ پر یہ بڑا فیصلہ کیاگیا اورمینجمنٹ کمیٹی ختم کردی۔
پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفاٸی کرنے کانوٹیفکیشن وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی طرف سے جاری کیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19اور 20جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو نے پرپی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19جون شب 12بجے سے ختم ہوگٸی۔
پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گٸے،پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوٸی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں رہاہے۔
وزیراعظم نے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلٸے نامزد کر دیا ہے،باالفظ دیگر نجم سیٹھی اب چیئرمین پی سی بی بننے کی دوڑ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.