نجم سیٹھی کا چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان
فائل:فوٹو
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا۔
Salaam everyone! I don’t want to be a bone of contention between Asif Zardari and Shehbaz Sharif. Such instability and uncertainty is not good for PCB. Under the circumstances I am not a candidate for Chairmanship of PCB. Good luck to all stakeholders.
— Najam Sethi (@najamsethi) June 19, 2023
انہوں نے کہا کہ کہ ایسا عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے اچھی نہیں ہے ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو گڈ لک۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔
Comments are closed.