اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ،پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار پرفارمنس، سیمی فائنلز میں رسائی پالی
فائل:فوٹو
برلن: اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے پہلے روز شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرلی ۔
اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے مقابلے برلن میں جاری ہیں۔برلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں پاکستانی ایتھلیٹس بھی میڈلز کے حصول کی ڈور میں شامل ہیں۔
آج لانگ جمپ کے مینز اور ویمنز کے سیمی فائنلز ہیں اور 800 میٹر ریس کا بھی سیمی فائنل شیڈول ہے جبکہ 200 میٹر کے سیمی فائلز میں بھی پاکستانی ایتھلیٹس شریک ہوں گے۔
ایتھلیٹکس کے مجموعی طور پر نو ایونٹس ہیں، جن میں چار ضرب چار سو میٹر کے مقابلے بھی ہیں۔ گیمز کے پہلے دن کی طرح دوسرے روز سوئمنگ، جمناسٹ کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔
گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی بھی بہت پذیرائی ہوئی۔ پاکستانی دستے کی ہیڈ آف ڈیلیگیشن رونق لاکھانی، اسپیشل اولمپک پاکستان کی ایمبسیڈر ثروگ گیلانی اور ایڈوائزر یاسمین حیدر نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.