قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر بھی جناح ہاوس حملہ الزام میں گرفتار،جیل بھیج دیا گیا
فوٹو : فائل
لاہور: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر بھی جناح ہاوس حملہ الزام میں گرفتار،جیل بھیج دیا گیا،خاتون فٹ بالر شمائلہ ستار کو لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپرشمائلہ ستار پر بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے، انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو لاہورسےگرفتارکیا۔
شمائلہ 9 مئی کوجناح ہاؤس کےباہرتوڑپھوڑ میں ملوث پائی گئیں، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو حراست میں لیا ، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شمائلہ ستار فٹبال کی موجودہ قومی فٹ بال ٹیم میں بطورگول کیپر نمائندگی کررہی ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کررکھاہے۔
Comments are closed.