عازمین حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی خواتین گائیڈ مقرر

45 / 100

فوٹو:فائل
مکہ مکرمہ: عازمین حج کی رہنمائی کے لیے پاکستانی خواتین گائیڈ بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔خواتین گائیڈز کو پاکستان کی وزارت مذہبی امور اورحج مشن کے تحت عازمین حج کی رہنما کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان وزارت مذہبی امور اور حج مشن کے تحت پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی کے لئے خواتین گائیڈ بھی تعینات ہیں۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے 7 دروازوں اور کلاک ٹاور کے سامنے پاکستانی پرچم والی جیکٹ اور ٹوپی پہنے خواتین گائیڈز پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی لگن اور جاں فشانی سے کررہی ہیں۔

خواتین گائیڈز کو پاکستان کی وزارت مذہبی امور اورحج مشن کے تحت عازمین حج کی رہنما کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ سیزنل ڈیوٹی اسٹاف کی ٹیمیں مسجد الحرام کے داخلی دروازوں کے باہر پاکستانی عازمین کی رہنمائی کر رہی ہیں۔

پاکستانی گائیڈز مسجد الحرام سے عازمین کو ان کی رہائش تک پہنچانے میں مدد کررہے ہیں اور مقرر کردہ بس اسٹاپ اور رہائشی سیکٹر تک پہنچانے میں معاونت کی جارہی ہے۔

مسجد الحرام کے اطراف پاکستانی عازمین کی رہنمائی کے لئے خواتین سمیت 50 سے زائد گائیڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔

رہائشی سیکٹرز سے پاکستانی عازمین کو 190 جدید ترین مسافر بسیں مہیا کی گئی ہیں جبکہ عازمینِ حج کی تعداد مکمل ہونے پر بسوں کی تعداد 360 تک پہنچ جائے گی۔

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کے لئے نتظامی لحاظ سے 9 رہائشی سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام کے اطراف میں اجیاد، غزہ، جرول اور کدی کے مقامات پر بس اسٹاپس بنائے گئے ہیں۔

Comments are closed.