پاکستانی فلم ’ہم سایہ‘ نے بہترین دستاویزی فلم کاایوارڈ اپنے نام کرلیا

8 / 100

فائل:فوٹو

وینس: پاکستانی فلم ’ہم سایہ‘ نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیافلم میں لڑکیوں کے اغواء ، جبری شادی، تبدیلی مذہب جیسی کہانیوں کو فلمایا گیا ہے۔

فلم ’ہم سایہ‘ نے وینس انٹر کلچرل فلم فیسٹیول 2023 میں ’انسانی حقوق پر مبنی بہترین مختصر دستاویزی فلم‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

فلم ہم سایہ پاکستان کی سینٹر فار سوشل جسٹس (سی ایس جے) کی پیشکش ہے جس میں لڑکیوں کے اغواء ، جبری شادی، تبدیلی مذہب جیسی کہانیوں کو فلمایا گیا ہے۔ مختصر فلم میں متاثرہ خاندانوں کی انصاف حاصل کرنے اور اپنی بیٹیوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

کے زریعے پاکستان میں خواتین کے حقوق اور مذہبی آزادی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس فلم کو 16 جون کو ا?کسفورڈ یونیورسٹی جبکہ 23 جون کو وینس، اٹلی اور دنیا کے دیگر مقامات پر اسکریننگ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سینٹر فار سوشل جسٹس ’سی ایس جے‘ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوری ترقی اور سماجی انصاف کے لیے کام کرتی ہے۔

Comments are closed.