بائپرجوئے نے بھارتی گجرات میں تباہی مچادی، طوفانی ہواوٴں نے ہر چیز کو ہلا کر رکھ دیا

45 / 100

فائل:فوٹو
بھارتی گجرات :سمندری طوفان بائپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات میں کچھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔ مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بائپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواوٴں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواوٴں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے کھمبے گرنے سے گجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی گجرات میں ہواوٴں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی جب کہ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔سمندری طوفان بائپرجوائے نے بھارت کی ریاست گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پرلینڈ فال مکمل کرلیا، طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب مغرب میں موجود ہے، طوفان کمزور ہوکر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونیکا امکان ہے۔

Comments are closed.