آسٹریلیا بھارت کوہرا کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیپمئین بن گیا
فوٹو: آئی سی سی
لندن: آسٹریلیا بھارت کوہرا کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیپمئین بن گیا،بھارتی مزاحمت 234 پر دم توڑ گئی۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل انگلینڈ کے تاریخی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا،آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انڈین ٹیم 234 پرہمت ہارگئی.
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 469 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے سینچریاں اسکور کیں، جواب میں بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
تیسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیا تھا کینگروز نے بھارت کو 209 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
https://twitter.com/ICC/status/1667859650711113728?t=R7S-waT7AxRpMv2IF0N8sg&s=19
واضح رہے کہ 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی اس بار آسٹریلیا نے بھارتی خواب چکنا چور کیا۔
Comments are closed.