امریکا نے پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر دیا

45 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ امریکا نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹے ہیں ،پاکستانی سیاست سے متعلق فیصلے وہاں کے عوام نے اپنے آئین کے مطابق کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات دیرینہ تعاون پر مبنی ہیں، امریکا نے ہمیشہ خوشحال اورجمہوری پاکستان کوامریکی مفادات کیلئے اہم سمجھا ہے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں، پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو کونسلر رسائی دی جائے، دوسرے ممالک سے کہا ہے گرفتارامریکیوں کیلئے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔

Comments are closed.