شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ناٹنگھم شائر نے ایک اورفتح سمیٹ لی
فائل:فوٹو
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے ایک اور فتح ناٹنگھم شائر کی جھولی میں ڈال دی۔
پیسر شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف ٹی 20 بلاسٹ میچ میں 3 اہم وکٹیں اڑائیں، جس میں حریف کپتان معین علی بھی شامل تھے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے گزشتہ میچ میں ووسٹرشائر کے خلاف 45 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لی تھی تاہم 11 بالز پر 29 رنز اسکور کرکے اپنا اعتماد بحال کیا، اس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، اسی اعتماد کی وجہ سے برمنگھم بیئر کے خلاف انھوں نے شاندار بولنگ کی۔
ان کا پہلا شکار معین علی بنے جنھوں نے آف سائیڈ کی جانب گیند کو اچھالا اور کیلوین ہیریسن کا کیچ بن گئے، 2 بالز بعد انھوں نے الیکس ڈیویس کو بھی میدان بدر کردیا۔
دوسرے اسپیل میں انھوں نے ایڈ برنارڈ کو آوٴٹ کیا، اس بار شاہین آفریدی نے 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور ٹیم کو 11 رنز کی فتح سے ہمکنار کیا۔
Comments are closed.