فلمی ایوارڈز کو واش روم کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتاہوں ،نصیر الدین شاہ

45 / 100

فائل:فوٹو
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے فلم ایوارڈز کو بے معنی اور لابنگ کے نتائج قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ فلمی ایوارڈز کو واش روم کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ایوارڈز وصول کرنے نہیں جاتے کیونکہ ان کے لئے ان ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے حالیہ دو ایوارڈز وصول کرنے بھی نہیں گئے۔

اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایوارڈز پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی ایوارڈز کو واش روم کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کے فارم ہاوٴس میں آنے والا جو بھی شخص واش روم جائے گا اسے یہ ایوارڈ ملے گا کیونکہ واش روم کے ہینڈلز ان ایوارڈز کے بنے ہوئے ہیں۔

تین قومی اور تین فلم فیئر ایوارڈز یافتہ نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اِن ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہے نہ ہی وہ اِن ایوارڈز کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

اداکار کا انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ چاہے کوئی بھی اداکار ہو اگر وہ اپنے کام میں محنت کرے اور کردار میں پوری جان ڈال دے تو وہ اچھا اداکار ہے آپ اِتنے سارے اچھے اداکاروں میں سے ایوارڈ کیلئے کسی ایک کا انتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ البتہ جب میں نے پدماشری اور بدما بھوشن ایوارڈ وصول کیا تو مجھے لگا کہ میرے آنجہانی والد یہ دیکھ کر ضرور خوش ہوئے ہوں گے جو کہتے تھے کہ اگر تم اداکاری کے اس فضول پیشے کو اپناوٴ گے تو بیوقوف بن جاوٴ گے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ان ایوارڈز کو لینے راشٹراپتی بھون گیا تو میں نے اوپر دیکھا اور تصور کیا کہ میرے والد دیکھ رہے ہیں۔ تاہم اب میں ان مسابقتی ایوارڈز کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

Comments are closed.