سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے، اسحاق ڈار کا اعتراف

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہے، اسحاق ڈار کا اعتراف کہا معاشی استحکام کےلیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔

کہنا ہے کہ جوسب سے مشکل ریفارمز تھے وہ ہوچکے ہیں مگر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ایک دن میں مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاشی استحکام کےلیے سیاسی استحکام پر زور بھی دیا اور ساتھ کسی کا نام لے بغیر کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہےملک ڈیفالٹ کرجائے، ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہوتی ہے کہ پیمنٹ میں کوئی ڈیلے نہ ہو، کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں۔ ملک کو ملکر مشکلات سے نکالیں گے، آئی ایم ایف نےاسٹیمںٹ دی ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کررہا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سنہ 2013 میں بھی پہلا سال ہمارے لیے مشکل تھا، اس وقت بھی ہمیں بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے، طویل مدت بہتری کےلیےبجٹ بھی ہوگا اورکچھ اوربھی معاہدے ہوں گے، ریاست کےلیے سیاست کی قربانی دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔

کہا سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔

انھوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف خود کہہ رہے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ہی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بار بار کہہ رہے ہیں کہ ڈیفالٹ کا خطرہ موجود ہے.

Comments are closed.