ہامون جادو گرنے کااپنا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ملنے کا دعویٰ کر دیا

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی )کے مشہور ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار حسیب پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ’تمغہ امتیاز‘ اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔کہتے ہیں جو 40 سال بچوں کیلئے کام کرتا رہا اسے کوئی ایوارڈ نہیں جبکہ ڈرامہ سیریل کرنے والی ایک بچی کو ایوارڈ دے دیا گیا

 

مہوش حیات کو تمغہ امتیازکس نے دلوایا؟نام سامنےآہی گیا - News Nama

ماضی کے مقبول اداکار حسیب پاشا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنا تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ملنے کا دعویٰ کر دیا۔

حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی کو اْن کا ڈرامہ عینک والا جن بیحد پسند تھا اور وہ کئی مرتبہ ان کا ڈرامہ دیکھ چکے تھے۔

جب عطاالحق الحمرا کے چیئرمین بنے تو انہوں حسیب پاشا سے کہا کہ انہیں اتنے سالوں کے کام پر پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے ساتھ ہی انہوں نے حسیب پاشا کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد اسلام آباد بھیج دیا۔

حسیب پاشا نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام کئی مرتبہ بھیجا جاتا رہا لیکن ہر سال میرا اعزاز کسی انتقال کر جانے والے فنکار کو دے دیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جان کر حیران ہوگئے کہ گزشتہ برس سیریل کرنے والی کم عمر اداکارہ مہوش حیات کو ان کا ایوارڈ سونپ دیا گیا۔ حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کا تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا ہے۔

حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ اس بات نے انہیں مایوس کیا کہ جو شخص 40 سال بچوں کیلئے کام کرتا رہا اسے کوئی ایوارڈ نہیں جبکہ ڈرامہ سیریل کرنے والی ایک بچی کو ایوارڈ دے دیا گیا۔

Comments are closed.