کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا،حبا بخاری
فائل:فوٹو
لاہور: معروف خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ ہر رشتے اور تعلق کی ایک اہمیت ہے تاہم کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔سسرال ہو یا والدین کا گھر، شادی شدہ زندگی میں رشتوں میں توازن برقرار رکھنا چاہیے۔
اداکارہ حبا بخاری نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ والدین کا انسان کی زندگی میں ایک اہم مقام ہوتا ہے اور یہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح شوہر کے حوالے سے جو رشتے بالخصوص ساس سسر وغیرہ کا اپنا ایک مرتبہ اور اہمیت ہوتی ہے، ہر رشتے اور تعلق کی ایک اہمیت ہے تاہم کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔
حبا بخاری کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی میں اہم بات یہ ہے کہ آپ ان رشتوں میں توازن کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے بتایا کہ انکی ساس نہایت ہی نفیس اور ساتھ دینے والی خاتون ہیں، ان کے اپنے والدین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے ارکان کی اہمیت ہوتی ہے۔
Comments are closed.