آئی پی ایل کی فاتح۔۔۔جدیجا کی اہلیہ
مقصود منتظر
بحیثت کشمیر ی میں انڈیاکو پسند نہیں کرتا ہوں۔ بھارت کا نام تک سننا گوارا نہیں۔البتہ کشمیریوں کی آزادی صلب کرنے والے انڈیا اور آزادی وخودمختاری کےطلب گار کشمیر کو ہر سطح پر مد مقابل دیکھنا چاہتا ہوں۔
کرکٹ ،فٹبال ، ہاکی اور کھیلوں کے دیگر میدانوں میں بھارت اور کشمیر کی ٹیموں کے درمیان ٹاکرے دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں اقوام متحدہ ، جی ٹوینٹی ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز میں بھارت کے بنچ کے ساتھ کشمیر کا بنچ لگا دیکھنا چاہتا ہوں۔
میں چاہتا ہوں بھارتی لوگ سیر و تفریحی کیلئے کشمیر ضرور آجائیں مگر ویزے پر۔
یہ سب خواب اپنی جگہ ۔ نفرت اپنی جگہ مگر آج جب آئی پی ایل کے فائنل میں رویندرا جدیجا نے آخری دو بالوں پر دس رنز بنا کر چنائی کی ٹیم کو چیمپیئن بنا دیا تو ان کی اہلیہ دوڑے گراونڈ میں چلی آئی اور اپنے شوہر نامدار سے گلے ملی۔
جوڑے کی اس تصویر کو سب نے بہت پسند کیا ۔ ہندووں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی داد دی ۔
سوشل میڈیا پرایک بحث شروع ہوئی ۔۔ سر پر فیروزی رنگ کا دوپٹہ ، چہرے پر خوشی کی انتہا اور ہونٹوں پر دلکشن مسکراہٹ ۔۔۔
جیت کے لمحے کوسلیبریٹ کرتے ہوئے جدیجا کی بیوی کی اس تصویر کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ یہ تصویر نہیں بلکہ ہندوستان بالخصوص سکھ خواتین کی تقافت اور روایت کی عملی تصویر ہے۔
کرکٹر جدیجا کی بیوی عین گھریلو خاتون دکھ رہی ہے۔ وہ سکھ تہذیب کی پیرہن بنی ہوئی ہے۔ حالانکہ ایسے موقعوں پر اسٹارز کی بیویاں جینز اور ٹی شرٹ یا سکرٹ میں سامنے آتی ہیں۔
ان خواتین کے ہونٹوں پر مہنگا لپسٹک اورچہرے پر بھاری میک اپ ہوتا ہے، ایک ہاتھ میں قیمتی موبائل جبکہ دوسرا ہاتھ ہوا میں لہراتے بالوں کو سنبھالنے میں مصروف ہوتا ہے ۔۔۔
بحث چلی ہے کہ اگر جدیجا کی جگہ محمد شامی ہوتا اور ان کی اہلیہ دوپٹہ اوڑھ کر میدان میں دوڑے چلی آتی تو اب تک اسلامو فوبیا والےاورانتہا پسند ہندو کیا کچھ نہ کہہ چکے ہوتے۔ یقینا شامی کو نہ جانے کیا کیا سہنا پڑا ہوتا ۔۔۔
کسی نے ضرور یہ لکھا ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پاکستانی خاتون ہے۔۔انہیں پاکستان جانا چاہیے۔ کسی نے اسلام تو کسی نے چادر اور نقاب کو نشانہ بنایا ہوتا ۔۔ شکر ہے یہ سکھنی ہے اور اس کے دوپٹے کو روایت ، ثقافت، تہذیب تک ہی رہنے دیا گیا ۔۔
کسی نے سوال نہیں اٹھایا ، کوئی بحران پیدا نہیں ہوا ۔۔ سب خوش ہے
لوگ کیا کہتے ہیں اس سے ہٹ یہ کہ دونوں کا ملن کسی فلم کے پوسٹر سے کم نہیں ۔۔۔۔ ویر زارا فلم میں پریتی زنتا سے زیادہ پرکشش جدیجا کی اہلیہ نظر آرہی ہے ( نوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل پر نہیں لینا ۔۔ محض سین کی منظر کشی کے لیے یہ جملہ ایڈ کیا ہے)
آئی پی ایل کی فاتح۔۔۔جدیجا کی اہلیہ
مقصود منتظر کا گزشتہ کالم : ٹتھ لیس پی ٹی آئی پلان
Comments are closed.