مبینہ طور پر”جاسوسی‘ ‘کی تربیت کے بعد روسی سفیدوہیل سویڈن پہنچ گئی

9 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ

اسٹاک ہوم: روس کی جانب سے مبینہ طور پر”جاسوسی‘ ‘کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی بیلوگا وہیل اب سویڈن میں دیکھی گئی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ بیلوگا قسم کی و ہیل کو روسی بحری افواج نے بطورِ خاص جاسوسی سکھائی تھی۔

2019 میں اسے ناروے کے دوردراز علاقے فِن مارک میں دیکھا گیا تھا۔ اب اسی وہیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات نصب تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بیلوگا قسم کی و ہیل کو روسی بحری افواج نے بطورِ خاص جاسوسی سکھائی تھی۔

پھر 2019 کے بعد اس نے اپنی رفتار بڑھائی اور سویڈن کی راہ لی۔ اس ضمن میں ون ہیل نامی تنظیم میں بحری حیاتیات کے ماہر، سباسٹیان اسٹرینڈ نے کہا ہے کہ وہیل نے اپنا سفر تیز کردیا ہے جس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔

 

2019 میں لی گئی ایک تصویر میں ناروے محکمہ ماہی گیری کی جانب سے لی گئی سفید وھیل کی تصویر جس میں وہ ایک برقی آلہ پہنے ہوئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

اس اتوار کو سویڈن کے جنوب مغربی ساحل، ہیونے بوسٹرانڈ کے مقام پر اسے دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق شاید یہ اپنے کسی ساتھی کی تلاش میں ہے اور تیزی سے حرکت کررہی ہے۔ بیلوگا و ہیل عموماً دوسری ساتھیوں کے ساتھ ملکر رہتی ہیں۔

سال 2019 میں ہیل جب ناروے پہنچی تھی تو ناروے مرکز برائے فشریز کے ماہرین نے اس پر لگا برقی آلہ ہٹادیا تھا۔ اس وہیل پر ایک جدید کیمرہ لگا تھا جس کی پشت پر روسی شہر ’سینٹ پیٹرزبرگ‘ کا نام لکھا تھا۔ اسی بنا پرجاسوس وہیل کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

تاہم روس نے ناروے کے اس دعوے پر کوئی ردِ عمل آج تک نہیں دیا ہے۔

خیال رہے کہ جن پانیوں میں وہیل دکھائی دی ہے وہ مغربی اور روسی آبدوزوں کی آمدورفت کا اہم مقام بھی ہے۔

Comments are closed.