سلمان خان کو امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو

ابو ظہبی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایوارڈ شو کے دوران امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی جس پر سلمان خان شرما گئے

حال ہی میں دبئی میں جاری آئیفا ایوارڈز کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان کو ہالی ووڈ سے آئی خاتون صحافی نے شادی کیلئے پروپوز کر دیا۔

خاتون صحافی نے سلمان خان سے کہا کہ ’مجھے آپ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں آپ سے پیار ہوگیا تھا، میں ہالی ووڈ سے یہاں آپ سے ایک سوال کرنے آئی ہوں۔

سلمان خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں؟ صحافی نے جواب میں کہا کہ ’میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں۔

یہی نہیں خاتون نے سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی جس پر سلمان خان شرما گئے۔ خاتون نے سوال کیا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

سلمان نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری شادی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ آپ کو مجھ سے تقریباً 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔

57 سالہ اداکار کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے خوب تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان جلد اپنی اسپائی یونیورس فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس میں کیمیو کریں گے۔

Comments are closed.