نوجوان حبیب راٹھور کا 2 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ ملا
فوٹو : فائل
مظفر آباد: نوجوان حبیب راٹھور کا 2 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ ملا، آخری بار مظفرآباد سے فیملی کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی اس کے بعد سے لاپتہ ہے.
محمد حبیب راٹھور کے قریبی عزیز محمد یونس کے مطابق حبیب راٹھور ایبٹ آباد میں ملازمت کرتا ہے اور 8 مئی کو ایک انٹرویو کے سلسلے میں میں مظفرآباد گیا تھا اسی دن وہاں سے آخری رابطہ ہوا.
محمد حبیب راٹھور کے گھر والوں کے مطابق اس کے نمبر پر وٹس اپ کال کی تھی اس کے بعد یہ نمبر کبھی کبھی آن ہوتا ہے لیکن زیادہ بند رہتا ہے اس پر بات نہیں ہو پا رہی.
حبیب راٹھور کے بارے میں خدشہ ہے کہ اس کا موبائل خود اس کے استعمال میں نہیں ہے، 03175443225 نمبر ہے جس کی لوکیشن ٹریس ہو سکتی، رشتہ داروں نے مظفرآباد میں متعلقہ پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے.
دوسری طرف حبیب راٹھور کی کمیشن آف انکوائری آن انفورس ڈس اپرینس میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی تاہم وہاں سے بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی، حبیب راٹھور کے گھر والے ان کے لاپتہ ہونے پر فکر مند ہیں.
محمد یونس نے ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی تلاش کرنے کیلئے پولیس سے درخواست کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بظاہر کو اتہ پتہ یا کسی کے ساتھ موجودگی کی اطلاع نہ ہونے سے بھی ہم پریشان ہیں.
Comments are closed.