روس نے سابق امریکہ صدر اوباماسمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

46 / 100

فائل:فوٹو

ماسکو: روس نے امریکا کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کی یوکرین کیخلاف جارحیت کا رد عمل ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ مسلسل روس پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔

امریکا کو یہ بات بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف کیے گئے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکا نے گزشتہ روز روس کی سینکڑوں کمپنیوں اور افراد کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کی یوکرین کیخلاف جارحیت کا رد عمل ہیں۔

Comments are closed.